Janvaron Ke Bare Mein Maloomat - Animals Facts - Urdu Dilchasp Haqaiq
                                                                   جانوروں  کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق
دنیا میں موجود جانوروں کے بارے میں اگر آپ جاننا شروع کریں تو ایسے حیرت انگیز حقائق سامنے آئیں گے جو آپ کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیں گے ایک چھوٹے پسو سے لے کر ایک بڑی بلیو وہیل تک ہر جانور منفرد خصوصیات کا حامل ہے اس دلچسپ ویب سائٹ پر پہلے بھی جانوروں کے بارے میں دلچسپ معلوماتی پوسٹ کی جا چکی ہیں۔  اس پوسٹ میں دوستوں کو  جانوروں سے متعلق  کچھ اور حیرت انگیز حقائق کے بارے میں  بتاتے ہیں جو کہ ضرور آپ کے معلومات میں اضافے کا باعث ہوں گے


 پیدائش کے وقت پانڈا ایک چوہے سے بھی چھوٹا ہوتا ہے اور اس کا وزن صرف 4 اونس ہوتا ہے لیکن بعد میں اس  کی جسامت ایک انسان سے بھی بڑھ جاتی ہے۔


کنگ کوبرا کا ایک گرام زہر  150  انسانوں  کوہلاک کرنے کے لیے کافی  ہو سکتا ہے


دنیا کا قدیم ترین جانور Ming ہے جس کی عمر400  سال سے زائد ہے  اور یہ 2007 میں دریافت کیا گیا



جیلی فش کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو کہ بالغ ہونے کے بعد دوبارہ اپنے بچپن کی جانب لوٹ سکتی ہے



دنیا میں ہر انسان کے لیے 10 لاکھ چیونٹیاں موجود ہیں



ایک چمگاڈر صرف ایک گھنٹے کے مختصر وقفے میں 1 ہزار کیڑے کھا سکتا ہے
   


بلیو وہیل کا وزن تین ہاتھیوں سے زیادہ ہوتا ہے اور اس کی لمبائی تین گرے ہاؤنڈ بسوں سے بھی زیادہ



کتے 14 ہزار سال سے بھی زائد عرصے سے انسانوں کے ساتھ رہ رہے ہیں



ایک گھونگھا 3 سال تک مسلسل سو سکتا ہے




شتر مرغ گھوڑے سے زیادہ تیزی سے دوڑ سکتا ہے جبکہ نر شتر مرغ شیر کا طرح دھاڑ سکتا ہے




کینگروں اپنا توازن برقرار رکھنے کے لیے اپنی دم کا استعمال کرتا ہے




سرسبز مقام پر ایک ایکڑ پر اوسطاً 50 ہزار مکڑیاں پائی جاتی ہیں




ہاتھی 3 میل کے فاصلے سے بھی پانی کی بو سونگھنے کی صلاحیت رکھتا ہے




گھونگھے کی اگر ایک آنکھ ضائع ہوجائے تو وہ دوبارہ اگ آتی ہے




بچھو اندھیرے میں چمکتے ہیں




مینڈک انتہائی اونچی چھلانگ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے



کولاس انسانوں ہی طرح انگلیوں کے نشانات رکھتے ہیں




گولڈ فش کو اگر کم روشنی میں پکڑا جائے تو یہ اپنا رنگ کھو دیتی ہے




مچھر دوسرے رنگوں کی نسبت نیلے رنگ سے دوگنا متاثر ہوتا ہے




ڈولفن اپنے آدھے دماغ کے ساتھ سوتی ہے اور اس کی صرف ایک آنکھ بند ہوتی ہے


اس پوسٹ کو اپنے رشتےداروں اور دوستوں سے بھی شیئر کریں اور کمنٹ کر کے بتائیں کہ آپ کو کونسی بات سب  سےحیران کن لگی؟