ڈاکٹر اور مریض - Urdu Funny Mukalma

Doctor And Mareez Funny Conversation - Urdu Funny Mukalma

کچھ لوگ ڈاکٹر کے پاس جاکر عجیب طریقے سے اپنی بیماری بتاتے ہیں۔۔
ڈاکٹر۔۔ جی کیا مسئلہ ہے؟؟؟
مریض۔۔ ڈاکٹر صاحب شام سے پیٹ میں گڑ گڑ ہورہی ہے اور مجھے گھمن پھیری(چکر) سی لگی ہے۔
ڈاکٹر حیریت سے۔ یہ گڑ گڑ اور گھمن پھیری کیا ہوتا ہے؟؟؟
مریض۔ عجیب ڈاکٹر ہو بھئی۔ بیماری کا بھی اب مریض بتائے کہ کیا ہوتی ہے؟؟؟ آپ کیا رشوت دیکر ڈاکٹر بنے ہو۔ لوگ کہتے بڑا سیانا ڈاکٹر ہے۔ خاک سیانا ہے۔ جسے بیماری کا ہی پتہ نہیں وہ خاک علاج کرے گا۔ تم سے تو اچھا ہمارے گاؤں کا ماجھا ڈاکٹر ہے جسے سب پتہ ہے۔😏😏
ڈاکٹر شرمندہ ہوتے ہوئے۔ اچھا اچھا ایک منٹ روکیں میں بتاتا ہوں.
بیچارے ڈاکٹر نے اپنی ساری کتابیں چھان ماریں، گوگل سے بھی پوچھ لیا۔ اور یہ سوچ سوچ کر ہلکان ہوگیا کہ یہ گھمن پھیری والی علامات  کونسی مرض کی ہیں اور یہ کس سال پڑھی تھیں اور اس بیماری کا علاج کیا ہے؟؟؟
لیکن کوئی جواب نا مل سکا۔ اب اسے اپنی ڈاکٹری کی ڈگری پر ہی شک ہونے لگا۔ اور احساس شرمندگی بھی ہونے لگی کہ میں اتنا بڑا ڈاکٹر اور مجھے ان بیماریوں کا علم ہی نہیں۔ 😢😢
اسی پریشانی میں اس کے گاؤں والے دوست کا فون آیا۔ حال پوچھا تو ڈاکٹر نے اپنی پریشانی بتائی۔ اتنے میں مریض نے پیچھے سے رولا ڈالا۔ اوئے ڈاکٹر صاحب کہاں چلے گئے۔ میرے پیٹ میں چوہے لڈیاں ڈال رہے۔
ڈاکٹر کے دوست نے کہا کہ اس کے پیٹ میں درد ہے اور اسے چکر آ رہے ہیں۔
ڈاکٹر روتے ہوئے۔ یہ کس زبان کی علامات ہیں؟؟؟؟
دوست۔۔ کاکا یہ دیسی ماحول اے۔۔😂😂😂😂
ڈاکٹر نے بھی غصے میں موٹی سرنج لی اور انجکشن بھر کر زور سے مریض کو لگایا۔
مریض چلا کر بولا۔ اوئے ڈاکٹرا میریاں بانگاں ای کڈا دتیاں اوئے۔
ڈاکٹر پھر پریشان۔ کہ اب یہ بانگاں کیا ہوتا ہے۔۔😜😜😜😜😂😂