Sabaq Amoz Kahaniyan

[Sabaq Amoz Kahaniyan][twocolumns]

Jokes And Funny

[Jokes & Funny Posts][bleft]

Dilchasp O Ajeeb

[Dilchasp O Ajeeb Haqaiq][twocolumns]

Poetry

[Poetry][bsummary]

اسے کہنا قسم لے لو - Usay Kehna Qasam Le Lo

Usay Kehna Qasam Le Lo

اسے کہنا۔!

قسم لے لو۔!

تمہارے بعد جو ہم نے،

کسی کا خواب دیکھا ہو،

کسی کو ہم نے چاہا ہو،

کسی کو ہم نے سوچا ہو،

کسی کی آرزو کی ہو،

کسی کی جستجو کی ہو،

کسی کی راہ دیکھی ہو،

اسے کہنا۔!

قسم لے لو۔!

کسی کا قرب مانگا ہو،

کسی کو ساتھ رکھا ہو،

کسی سے آس رکھی ہو،

کوئی امید باندھی ہو،

کوئی دل میں اترا ہو،

کوئی تم سے پیارا ہو،

اسے کہنا!

قسم لے لو۔!

کوئی دل میں بسایا ہو،

کوئی اپنا بنایا ہو،

کوئی روٹھا ہو تو ہم نے،

اسے رو رو منایا ہو،

کسی کی یاد کا موسم،

میرے آنگن میں آیا ہو،

اسے کہنا۔!

قسم لے لو۔!

کسی سے بات کرنے کو،

کبھی یہ ہونٹ ترسے ہوں،

کسی کی بے وفائی پر،

کبھی یہ نین برسے ہوں،

کبھی راتوں کو اٹھ اٹھ کر،

تیرے دکھ میں نہ روئے ہوں،

تمہارے بعد ہم ایک پل بھی،

اگر جو چین سے سوئے ہوں،

اسے کہنا۔!

قسم لے لو۔!

کبھی جگنو، کبھی تارا،

کبھی ماہتاب دیکھا ہو،

اسے کہنا۔!

قسم لے لو۔!

تمہارے بعد ہم نے،

جو کسی کا خواب دیکھا ہو،

اسے کہنا۔!

قسم لے لو۔۔💕

No comments:

Yahan Comments Karein